بنگلور کارپریشن کا موصوف کی خدمات کے اعتراف میں قابلِ تعریف اقدام
بھٹکل 09؍ ستمبر 2018(فکروخبرنیوز) شہر کے مشہور سیاستداں اور ریاستی حکومت میں وزارت کے عہدہ پر فائز رہ کر قوم وملت کی خدمات انجام دینے والی شخصیت جناب مرحوم سید ایس ایم یحیےٰ صاحب کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے بنگلور کارپریشن نے فریزر ٹاؤن کی ایک سڑک مرحوم سید ایس ایم یحیےٰ صاحب کے نام موسوم کی ہے۔ ہوناور اسمبلی حلقہ سے رکنِ اسمبلی بننے کے بعد بنگلور سے بھی انہوں نے انتخابات لڑے اور ہاں سے بھی رکنِ اسمبلی منتخب ہوکر وزارت کے عہدے پر فائز ہوئے۔ اپنی خدمات کی وجہ سے مسلم اور غیر مسلم دونوں طبقوں کے افراد میں مقبول ہونے والے ایس ایم یحیےٰ اپنی سماجی خدمات کی وجہ سے بہت مشہور ہوئے۔ مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے صدارت کے عہدے پر فائز رہ کر انہوں نے قوم وملت کی سماجی طور پر خدمت کی ہے اور انجمن حامئ مسلمین بھٹکل جیسے تعلیمی ادارے کے صدارت کے عہدے پر فائز رہ تعلیمی میدان میں قوم کی رہنمائی کی۔ اپنی بے لوث خدمات ہی کی وجہ سے وہ مشترکہ طور پر تمام طبقوں کے افراد میں مقبول ہوئے۔ یہی وجہ ہے کہ آج بھی برادرانِ وطن ان کا نام ادب کے ساتھ لیتے ہیں اور ان کی جانب سے کیے گئے احسانات کو یاد کرکے انہیں خراجِ عقید ت پیش کرتے ہیں۔ بھٹکل میں بھی آزاد نگر مولانا علی میاں کالونی سے متصل سڑک بہت پہلے ایس ایم یحییٰ صاحب کے نام موسوم کی جاچکی ہے۔ اس کالونی کو بسانے میں مرحوم کا کوششیں کار فرمارہیں اور اسی علاقہ کو دیکھنے کے لیے مولانا علی میاں ندوی رحمۃ اللہ علیہ تشریف لے گئے تھے اسی لیے تھرڈ کراس کا نام مولانا علی میاں روڈ اور فورتھ کراس کا نام ایس ایم یحیٰ روڈ رکھا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ممبئی جیسے بڑے شہر میں قوم کی ایک اور شخصیت اے کے حافظکا صاحب کے نام ایک سڑک پہلے ہی موسوم ہوچکی ہے۔
Share this post
