بھٹکل 23؍ جون 2021(فکروخبر نیوز) مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کی صدارت کے عہدے پر جناب ایس ایم سید محی الدین مارکیٹ صاحب کو نامزد کیا گیا ہے۔ پیر کو منعقدہ انتظامیہ نشست میں بالاتفاق ان کا نام صدارت کے عہدے کے لیے چنا گیا۔
موصوف ایک عرصہ سے جماعت کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ مختلف ملی اسکولوں میں بھی آپ کی گرانقدر خدمات رہی ہیں۔ جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے رکنِ شوریٰ، مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے سرپرست اور انجمن حامئ مسلمین بھکل کے مجلس انتظامیہ کے رکن ہیں۔ اس سے قبل مدراس جماعت کے بھی صدر رہ چکے ہیں۔
یاد رہے کہ جناب صدیقہ محمد میراں عرف ہندا میراں کے انتقال کے بعد جماعت کے صدر کے عہدہ کا خالی ہوگیا تھا۔
مرحوم کی گرانقدر خدمات کو دیکھتے ہوئے فکروخبر کی جانب سے ان کی خدمات پر مشتمل ایک ڈاکومنٹری تیار کی گئی جس میں مختلف اداروں کے ذمہ داران نے مرحوم کے تعلق سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے۔
آپ اس لنک کے ذریعہ ڈاکو منٹری دیکھ سکتے ہیں۔
Share this post
