وزیر اعلی شیوراج کی بھوک ہڑتال ختم

انہوں نے کہا کہ تشدد کے دوران بے گناہوں پر کوئی کارروائی نہیں ہوگی، لیکن 'شیطانیت' اور 'حیوانیت' پھیلانے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ مندسور ضلع میں تشدد میں مرنے والے لوگوں کے لواحقین نے بھی ان سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے وہاں موجود عوام سے پوچھا کہ ریاست میں دو دن سے تشدد کی کہیں سے کوئی خبر نہیں آئی ہے ، کیا انہیں بھوک ہڑتال ختم کرنی چاہئے ، جس پر سبھی نے ہاں میں جواب دیا۔ وہیں کسانوں کے مسائل کے حل کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے ریاست میں دودھ خریداری کے لئے امول فارمولا نافذ کرنے ، زرعی پیداوار لاگت اور مارکیٹنگ کمیشن بنانے ، قیمتوں میں استحکام کے لئے ایک ہزار کروڑ روپے کا فنڈ قائم کرنے اور سوامیناتھن کمیشن کی سفارشات کی بنیاد پر اسٹیٹ لینڈ یوز ایڈوائزری سروس بنانے کا بھی اعلان کیا۔

Share this post

Loading...