مہاراشٹرا کے ستارہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں بھٹکل کی خاتون جاں بحق ، تین افراد زخمی

بھٹکل 02؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) مہاراشٹرا کے علاقہ ستارہ میں کار اور لاری کے مابین پیش آئے تصادم میں بھٹکل سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے جاں بحق ہونے کا حادثہ رات قریب ساڑھے گیارہ بجے پیش آیا ہے۔جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت شہر کے مشہور تاجر مظفر کولا کی اہلیہ آمنہ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ فکروخبر کو موصولہ اطلاعات کے مطابق مہاراشٹرا میں سیر وتفریح کے لیے گئے بھٹکل سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے افراد تین کاروں پر سوار بھٹکل لوٹ رہے تھے ۔ رات قریب ساڑھے گیارہ بجے ستارہ میں ٹول ناکہ کے قریب کھڑی کی گئی ایک لاری سے ان کی کارٹکراگئی اور کار پر سوار آمنہ جاں بحق ہوگئی ۔ حادثہ پر سوار دیگر افراد کو معمولی چوٹیں پہنچی ہیں جنہیں قریبی اسپتال میں داخل کرنے کے بعد چھٹی دے دی گئی ہے۔ کار پر سوار مولوی عبداللہ نےفکروخبر سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کار پر سوار دیگر افراد کو معمولی چوٹیں پہنچی ہیں۔

Share this post

Loading...