شیرور ٹول گیٹ پر تیز رفتار کار ڈوائیڈر سے ٹکراگئی، سیکوریٹی اہلکار ہلاک

شیرور13؍ دسمبر 2021(فکروخبرنیوز) شیرور ٹول گیٹ پر تیز رفتار کار کے ڈوائیڈر سے ٹکرانے کی وجہ سے ٹول گیٹ کا سیکوریٹی اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔ یہ حادثہ کل رات قریب دو بجے پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق یہ کار گوا سے کنداپور جارہی تھی اس دوران ڈوائیڈر سے ٹکراگئی اور وہاں موجود ایک سیکوریٹی اہلکار ہلاک ہوگیا۔ کار ڈرائیور کو چوٹیں آئیں ہیں اوروہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔

رات کے حادثہ کو لے کر آ ج صبح بڑی تعداد میں لوگ ٹول گیٹ کے قریب جمع ہوگئے اور انہوں نے مہلوک کو معاوضہ دینے اور اس کے گھر کے ایک فرد کو ملازمت دینے کی مانگ کی اور الزام عائد کیا کہ سیکویٹی اہلکاروں کے لیے یہاں کوئی انتظامات نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیکوریٹی اہلکار کی موت کے بعد بھی منیجیر جائے واقعہ پر بر وقت نہیں پہنچا۔

معاوضہ اور ملازمت کی یقین دہانی اور پولیس کی مداخلت کے بعد احتجاج ختم ہوگیا۔

Share this post

Loading...