اطلاعات کے مطابق آج صبح ہی سے بڑی تعداد میں بھگوا کارکان سرسی میں جمع ہونے شروع ہوگئے اور دیکھتے ہی دیکھتے ایک ریلی کی شکل میں آگے بڑھنے لگے۔ پولیس نے انہیں پہلے روکنے کی کوشش کی لیکن احتجاجیوں نے پولیس کے اعلان پر دھیان نہ دیتے ہوئے آگے بڑھنے پر بضد رہے، اس دوران بے قابو بھیڑ نے پولیس پر پتھراؤ شروع کیا جو کودیکھتے ہوئے پولیس نے احتجاجیوں سے نمٹنے کے لیے لاٹھی چارج کیا، آنسو گیس کے گولے دا غے اور ہوائی فائرنگ بھی کی ۔پتھراؤ کے دوران فائربریگیڈ، سرکاری بس اور متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔۔ مختلف ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیے جانے کے بعد منٹوں میں بھیڑ منتشر ہوگئی اور پولیس نے حالات پر مکمل قابو پالیا ہے۔ مختلف شہروں اور علاقوں سے وہاں پہنچنے والی بسوں کو روک دیا گیا ہے۔ فی الحال پولیس جگہ گشت کررہی ہے اور حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
Share this post
