سرسی :  مضافاتی علاقہ سے جلی ہوئی لاش برآمد

سرسی 29/ اپریل 2019(فکروخبر نیوز)  اترکنڑا ضلع کے سرسی کے مضافاتی علاقہ شری رام کالونی کا مقیم ذاکر خان محی الدین پٹیل کی جلی ہوئی لاش بازیافت ہونے کا واقعہ منظر عام پر آیاہے۔ مقامی عوام نے شبہ ظاہر کیا کہ کسی نے قتل کرکے اس کو یہاں پھینک دیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ وہ کئی ونوں سے بیمار چل رہا تھا اور ذہنی طو رپر بھی معذور تھا۔ ابھی تک واقعہ کی جانکاری نہیں مل سکی ہے۔ شہری پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیے جانے کے بعد پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔ 

Share this post

Loading...