کمٹہ 27/ اگست 2019(فکروخبر نیوز) یہاں کمٹہ، سرسی ریاستی ہائے وے کے دیوی منے گھاٹ پر ایک ٹرک کو آگ لگنے سے پوری جل کر خاکستر ہونے کی واردات آج پیش آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سیمنٹ سے لدی یہ لاری کمٹہ اہم شاہراہ سے ہوتے ہوئے بھٹکل پہنچنے والی تھی۔ اس دوران جب یہ دیوی منے گھاٹ پر پہنچی تو لاری کو اچانک آگ لگ گئی۔ ڈرائیور اور کلینر اس حادثہ میں بال بال بچ گئے۔
بتایا جارہا ہے کہ انجن میں خرابی کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری لاری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
موقعہ واردات پر فائر بریگیڈ کے عملہ نے پہنچ کر آگ بجھائی۔ کمٹہ پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
Share this post
