سرسی میں پیش آئے بھیانک سڑک حادثہ میں تین نوجوان جاں بحق، ایک زخمی

سرسی 26/ اگست 2016(فکروخبر نیوز)  اومنی کار اور کے ایس آر ٹی سی بس کے درمیان پیش آئے سنگین سڑک حادثہ میں تین افراد کے جاں بحق ہونے کی واردات کل شام پیش آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ واردات تعلقہ کے گاڈی ہلی نامی علاقہ میں پیش آیا جس میں تنویر (17) مصطفی (19) اور فیروز خان (19) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔جبکہ زخمی شخص کی شناخت مقبول کی حیثیت سے کرلی گئی ہے، تینوں سرسی کے کستوربا نگر کے مقیم ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بنواسی سے سرسی جانے کے دوران مخالف سمت سے آرہی کے ایس آر ٹی سی بس سے ان کی کار ٹکراگئی۔ اطلاع ملتے ہی کثیر تعداد میں لوگ جائے حادثہ پر جمع ہوگئے جنہوں نے زخمیوں کو کار سے نکالنے کی کوشش کی۔ ذرائع کے مطابق فیروز نامی نوجوان حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا۔ موقع پر موجود لوگوں نے بڑی کوششوں کے بعد نکال کر اسے اسپتال منتقل کیا لیکن اسپتال پہنچنے تک اس نے اپنی آخری سانس لی۔ سرسی کے مضافاتی پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Share this post

Loading...