سات سال پرانے ریپ کیس میں ملزم کو عدالت نے سنائی صرف 44دن کی جیل کی سزا

مگر44 دن کی سزا سناتے ہوئے عدالت نے کہاکہ ایسے کوئی دلائل نہیں ہے جس سے ملزم پر یہ الزام ثابت ہوسکتا ہو کہ لڑکی کے ساتھ زبردستی کی گئی تھی ، اس کے علاوہ ملزم پر دس ہزار روپئے متاثرہ لڑکی کو دئے جانے کا فرمان جاری کردیا گیا ہے۔


اُجرے : بائیک سوار سڑک حادثہ میں ہلاک 

اُجرے:18ستمبر (فکروخبرنیوز ) یہاں بیلتنگنڈی اہم شاہراہ پر پیش آئے ایک کار اور بائیک کے آپسی تصادم میں بائیک سوار کے ہلا ک ہونے کی خبرموصول ہوئی ہے ، یہ حادثہ آج شام یہاں نیڈلے نامی علاقے کے قریب پیش آیا ہے ، ایکور کار تیز رفتار بائیک سے ٹکراگئی تھی ۔ مہلوک بائیک سوار کی شناخت گنیش (26) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ، دھرمستلا پولس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ 


منگلور :میڈیکل سیٹس کے نام لاکھوں کا گھپلہ کرنے والے دو ملزمین پولس گرفت میں

منگلور 18ستمبر (فکروخبرنیوز ) منگلور و مضافات میں کئی طلبہ سے میڈیکل سیٹ دلانے کا جھانسہ دے کر عوام سے لاکھوں کے روپئے لوٹنے والے یہ ملزموں کو پولس کی جانب سے تفتیش کے لئے حراست میں لئے جانے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ ملزمین کی شناخت سنجیوا کمار آر (45) مقیم تمل ناڈو، اور بی سی تمیا (34) بیلیگیرے ،مڈیکیری کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ یہ دونوں میڈیکل سیٹ دلانے کا جھانسہ دے کر طلباء اور ان کے سرپرستان سے لاکھوں روپئے اینٹھتے تھے۔تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والے قریب 16افرا د سے ان لوگوں نے لاکھوں روپئے حاصل کئے تھے، پولس نے ان کو گرفتار کرنے کے بعد ان کے پاس موجود37لاکھ روپئے ضبط کئے ہے، مزید تحقیقات جاری ہے ۔ 

Share this post

Loading...