بھٹکل 08؍ جون 2021(فکروخبرنیوز) کورونا کی دوسری لہر کی روک تھام کے لیے مختلف تنظیمیں میدانِ عمل میں اترچکی ہیں۔ سبھوں کا مقصد ہی ایک ہے کہ کسی طرح اس بیماری سے نجات مل جائے اور عوام کے ہر طبقہ کو اس سلسلہ میں حتی المقدور اپنا تعاون پیش کرے۔
ایس آئی اوکی جانب سے ملک کے مختلف صوبوں اور علاقوں میں کوویڈ کے ان حالات میں لوگوں کی رہنمائی کےلیے کوویڈ ٹاسٹ فورس ترتیب دی جارہی ہے۔ ایس آئی او شاخ مرڈیشورکی جانب سے اسپتالوں میں دستیاب بیڈ اور آکسیجن کی معلومات لوگوں تک پہنچانے کے مقاصد کے تحت ایک ویب سائٹ کا اجراء عمل میں لایا گیا ہے جس کا افتتاح مرڈیشور جماعت کے قاضی مولانا عبدالصمد صاحب کی دعا اور جماعت کے صدر جناب سیف اللہ محمد امین کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
ہیومن ویلفیر ٹرسٹ کی عمارت میں منعقدہ پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے مشائخ طالش نے کہا کہ ابتدائی طور پر ہم صرف بھٹکل اور ہوناور تعلقوں کے اسپتالوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر مہیا کرائیں گے اور کوشش کررہے ہیں کہ ضلع اترکنڑا کے جملہ اسپتالوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ہیلپ لائن نمبر کا آغاز بھی کیا جاچکا ہے۔ فون کالز کے لیے ان نمبرات کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔
8152009584
9916167323
Share this post
