عالیہ عربک کالج میں ایس ائی او کے قومی صدر کاوالہانہ استقبال

کاسرگوڈ:20ڈسمبر2018(فکروخبر/پریس ریلیز)اسٹو ڈنس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا(ایس آئی اؤ ) کے قومی صدر منتخب ہونے کے بعد پہلی بار لبید شافعی آج جب اپنے مادر علمی کیرلا کے کاسرگوڈ میںواقع عالیہ عربک کالج میںپہنچے تو  وہاں کے اساتذہ و طلبہ نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ طلبہ نے لبید شافعی کے حق میں نعرےلگاتے ہوئے ہوئے ان کی آمد پر گرمجوشی سے استقبال کیا ۔ صبح بارہ بجے کے قریب جب وہ عالیہ عربک کالج پہنچے تو وہاں کے اساتذہ و طلبہ نے ان کے اعزاز میں مختصر اجلاس کا انعقاد کرتےہوئے ان کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔ اساتذہ نے کالج کے فارغ التحصیل لبید شافعی کے ایس ائی او جیسی ایشیا کی سب سے بڑی مسلم طلبہ تنظیم کے صدر بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں لبید شافعی نے طلبہ کو اسلام کا نمونہ بننے اور اسلامی کاز کے لئے آواز بلند کرتے رہنے کی نصیحت کی ۔ لبید شافعی نے اپنے دور طالب علمی کو یاد کر کے طلبہ کو اوقات کی صحیح قدر کرنے کی تاکید کی ۔ اس موقع پر وہاں کے اساتذہ سمیت طلبہ میں طہ اسمعیل ، عبدالمصور ، ساجد حسن ، سمیت ایس ائی او عالیہیونٹ کے دیگر مقامی ذمہ داران بھی موجود تھے۔ خیال رہے کہ منگلورو سے تعلق رکھنے والے لبید شافعی ایس آئی اؤ میں مقامی اور ریاستی سطح کی ذمہ داریاں انجام دینے کے بعد اگلی میقات کے لئے ایس ائی اوکے قومی صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

Share this post

Loading...