بھٹکل کے ہائی اسکولس ٹاپرس کو انعامات سے نوازا جائے گا
بھٹکل15؍ ستمبر 218(فکروخبر نیوز) اسلامک اسٹوڈینس آف آرگنائزائشین (ایس آئی او ) کی جانب سے تعلیمی میدان میں نمایاں نمبرات حاصل کرنے والے طلباء کے درمیان تقسیم انعامات کا پروگرام ان شاء اللہ 16؍ ستمبر 2018 بروز اتوار شام ساڑھے چار بجے رابطہ ہال نوائط کالونی میں منعقد کیا جارہا ہے۔ اس بات کی اطلاع مقامی سکریٹری نے فکروخبر کو دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی او تنظیم 1982سے طلباء کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھانے کے لیے کام کررہی ہے اور اسی کے تحت سال 2017-18کے امتحانات میں نمایاں نمبرات حاصل کرنے والے ایس ایس ایل سی کے طلبا ء کے درمیان ’’ اشرف علی برماور ‘‘ ایوارڈ اور مدارس میں زیر تعلیم طلباء کے لیے ’’ مولانا عبدالباری ندوی ‘‘ ایوارڈ تقسیم کیے جائیں گے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ ایس ایل سی امتحانات میں ہر اسکول میں ٹاپ کرنے والے طالب علم کو اس ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ اس موقع پر بطور مہمانِ خصوصی ایس آئی او کے ریاستی صدر رفیق بیدر کے علاوہ ڈی وائی ایس پی ویلائٹائن ڈیسوزا، بی ای او ایم آر منجی ، امام وخطیب جامع مسجد بھٹکل مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی او رڈاکٹر حنیف شباب وغیرہ کی شرکت متوقع ہے۔ انہو ں نے تمام حضرات سے شرکت کی بھی درخواست کی ہے۔
Share this post
