سائبر کرائم اور ڈیجیٹیل پرائیویسی پر بھٹکل میں ایس آئی او کی جانب سے 24 دسمبر کو ہورہا ہے ورکشاپ

بھٹکل22؍ دسمبر 2022(فکروخبرنیوز) ایس آئی او بھٹکل یونٹ کی جانب سے سائبر کرائم اور ڈیجیٹیل پرائیویسی کے موضوع پر ایک ورک شاپ رابطہ ہال نوائط کالونی میں 24 دسمبر شام ساڑھے چار بجے منعقد کیا جارہا ہے جس میں پندرہ سے تیس سال تک کے عمر کے طلبہ کو شرکت کی اجازت ہوگی۔

یونٹ کے سکریٹری طالش مشائخ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ شہر بھٹکل میں کئی دنوں سے ایسے معاملات موصول ہورہے ہیں جس کی وجہ سے طلبہ وطالبات پریشان ہیں۔ سوشیل میڈیا پر فیک آئی ڈی بناکر طلبہ اور خصوصاً طالبات کی تصاویر کا حوالہ دے کر انہیں بلیک میل کرنے کی کوشش کی جانے کی بھی خبریں ہیں۔ ان واقعات کے تعلق سے عوام میں بیداری لانا ضروری ہے ۔اسی مقصد کے تحت ایک دن کا ورکشاپ منعقد کیا جارہا ہے جس میں سائبر سیکوریٹی کے ماہرین اپنے تجربات کی روشنی میں عوام سے مخاطب ہوں گے۔

ورکشاپ میں ایس آئی او انڈیا کے سابق سینٹرل ایڈوائزری کونسل کے ممبر اور عظیم پریم جی یونیورسٹی کے فیکلٹی مجاہدالاسلام صاحب ڈیجیٹیل پرائویسی پر بھی بات کریں گے۔

Share this post

Loading...