کیا سنگاپور میں رچی جارہی ہے کرناٹک کانگریس حکومت کے تختہ پلٹنے کی سازش؟ جانیے پورا معاملہ!

بنگلورو 24 جولائی2023 (آئی این ایس) کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار نے پیر کو کہا کہ سنگاپور میں ریاست کی کانگریس حکومت کو گرانے کی سازش رچی جا رہی ہے۔

شیوکمار نے یہاں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنگاپور میں بیٹھ کر اکثریتی حکومت کے خاتمے کو یقینی بنانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ مجھے جو معلومات ملی ہیں اس کے مطابق سنگاپور سے حکمت عملی بنائی جارہی ہے۔ بنگلورو میں منصوبے بنانے کے بجائے بیرونِ ملک کو ترجیح دی جاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق شیوکمار نے یہ ریمارکس سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کے حوالے سے کیے، جو فی الحال میڈیکل چیک اپ کے لیے سنگاپور کے دورے پر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سب ایک حکمت عملی ہے اور مجھے اس کے بارے میں معلوم ہوا ہے۔ یہ منصوبہ سنگاپور میں بنایا گیا ہے کیونکہ یہ شبہ ہے کہ اگر یہ منصوبہ بنگلورو میں بنایا جاتا ہے تو راز فاش ہونے کا خطرہ تھا۔ میں اپنی حکومت کے خلاف ہونے والی سازش سے بخوبی واقف ہوں۔ اور میں یہ بھی جانتا ہوں کہ کیا چل رہا ہے۔

واضح رہے کہ کرناٹک میں کانگریس کے اکثریت کے ساتھ اقتدار پر آنے کے بعد بی جے پی نے اسمبلی کے پہلے سیشن میں جم کر ہنگامہ آرائی کی اور حکومت کی جانب سے جاری پانچ ضمانتوں کو لے کر اسے آڑے ہاتھوں لیا۔ بجٹ سیشن کے ختم ہونے کے ایک روز قبل بی جے پی اور جے ڈی ایس نے مل کراپوزیشن پارٹیوں کے طور پر کام کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

Share this post

Loading...