صحت مند عوام، صحت مند ملک کے بینر تلے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی بیداری ریلی

بھٹکل 03؍ نومبر 2018(فکروخبرنیوز) صحت مند عوام، صحت مند ملک کے بینر تلے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے کل ملک بھر میں صحت کے تعلق سے عوامی بیداری لانے کے لیے ریلیاں نکالی کی گئیں اور صحت مند رہنے کے ہنر بھی عوام کو بتائے گئے۔ اس موقع پر پاپولر فرنٹ آف انڈیا شاخ بھٹکل کی جانب سے بھی اس کا اہتمام کیا گیا اور مخدوم کالونی سے تعلقہ اسٹیڈیم تک ایک ریلی نکالی گئی جس میں پاپولر فرنٹ کے کارکنان اور دیگر عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔ ریلی کے اختتام پر تعلقہ اسٹیڈیم میں صحت کے تعلق سے کئی ایک اہم باتیں عوام کے سامنے رکھی گئیں اوردفاع کے کئی طریقہ بھی عملاً لوگوں کو بتائے گئے۔ اس موقع پر پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ذمہ دار سراج الدین بنگالی نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اس کے اغراض ومقاصد بیان کیے او رکہا کہ صحت مندی ہی میں ملک کی ترقی ممکن ہے۔ انہو ں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کمزور انسان سے ملک کی ترقی نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے دفاعی طریقوں کو بھی اپنانے کی بات کہتے ہوئے کہا یہ پیغام دیا کہ انسان ورزش کے طریقوں سے صحت مند رہتا ہے اور بہت ساری بیماریوں سے اسے چھٹکارا بھی ملتا ہے۔ مزید کہا کہ مختلف امراض کے علاج کے لیے آج ہزاروں روپئے خرچ کیے جارہے ہیں ، اس کاآسان طریقہ یہ ہے کہ انسان صحت مند رہنے کے ہنر اپنائیں۔

Share this post

Loading...