سدارامیا نے منگلورو پہنچ کر پولیس فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے کی ملاقات

منگلورو 24/ دسمبر 2019(فکروخبر نیوز)  سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کل منگلورو پہنچ کر سی اے اے اور این آر سی کے خلاف ہوئے پر تشدد احتجاج میں پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوانوں کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور انہیں دلاسا دلایا۔ ایرپورٹ پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوراکہا وزیر اعلیٰ ایڈی یوروپا کے اس فیصلہ کی سخت تنقید کی جس میں انہو ں نے اس معاملہ کو سی آئی ڈی کے ذریعہ تحقیقات کی بات کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ ایڈی یوروپا نے سی آئی ڈی سے ذریعہ تحقیقات کرانے کے کیوں احکامات دئیے ہیں۔ انہو ں نے سوال کیا کہ کیا ایڈی یوروپا اس کے گواہ ہیں؟  انہوں نے یہ بھی کہا کہ سی آئی ڈی کے ذریعہ تحقیقات کے احکامات سے ایڈی یوروپا نے اہلِ خانہ کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔ 
    سدارامیا نے اہلِ خانہ سے اپنے غم کا اظہار کرتے ہوئے اہلِ خانہ کو کے پی سی سی کی طرف سے پانچ لاکھ اور جنوبی کنیر کانگریس یونٹ کی جانب سے ڈھائی لاکھ کا چیک بھی دیا۔ 

Share this post

Loading...