سدارامیا کو دبئی کے ایک صنعت کار سے قیمتی دست گھڑی تحفہ میں لینے کا کیس دوبارہ شہ سرخیوں میں

شونیا کاالزام ہے کہ سدارامیا نے اپنے دبئی کے دوست ڈاکٹر گریش چند رورما سے قیمتی گھڑی تحفہ میں لے کر ڈاکٹرگریش چندر کی کمپنی کے دو بڑے منصوبوں کو منظوری دی ہے۔ شینوئی نے اپنے الزامات کی حمایت میں کچھ دستاویزات بھی پیش کئے ہیں شینوئی نے کہا ہے کہ پہلا منصوبہ کے تحت اُڈپی کے سرکاری اسپتال کو60سال کیلئے دبئی کے صنعتکار بی آر شیٹی کو کنٹراکٹ پر دیا گیا۔شیموگہ ضلع کی دنیابھرمیں مشہور جوگ فالس کی ترقی کیلئے 450کروڑ روپیے کے منصوبہ بھی شیٹی کی کمپنی کو سونپی گئی ہے۔ انھو ں نے کہا کہ سدارامیا کے نام نہاد دوست ڈاکٹر گریش ورما شیٹی کی کمپی میں کام کرتے ہیں ۔ورما نے اپنے دوست سدارامیا کے ذریعے اپنے مال کی کمپنی کو بڑے منصوبوں کے کنٹراکٹ دلانے کے مقصد سے یہ قیمتی گھڑی تحفہ میں دی تھی۔ انھو ں نے کہا کہ شیٹی جب براہ راست چیف منسٹر کو قائل نہیں کرپائے تو انھوں نے بالواسطہ طورپر اپنے ملازم ورما کا استعمال کیا ۔چیف منسٹر کے یہ تحفہ لینے کے بعدہی اس کمپنی کو دو منصوبے سونپے گئے ہیں ۔شینوئی نے کہا کہ اس ضمن میں تحقیقات کروارکر شک کو دور کیا جائے اور قصور واروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جانی چاہئے۔

Share this post

Loading...