سینہ کی درد کی شکایت کی وجہ سے سدارامیا اسپتال میں داخل

بنگلورو 11/ دسمبر 2019(فکروخبر نیوز/ذرائع)  ضمنی انتخابات میں کانگریس کی بری ہار کے بعد سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اپنے اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ کئی کانگریس پارٹی کارکنان کی جانب سے ان کی ملاقات کرکے ان کے فیصلہ کوبدلنے کی بھی درخواست کی تھی لیکن وہ اپنا فیصلہ بدلنے پر رضا مند نہیں ہے۔ تازہ ترین ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آج انہیں سینہ میں درد کی شکایت کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سدارامیا کو سینہ میں شکایت کے بعد بنگلورو کے بساویشوا نگر اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں بتایا کہ ان کے بلڈ پریشر میں کمی بیشی واقع ہوئی تھی۔ لیکن ذرائع سے یہ بھی خبریں موصول ہورہی ہیں کہ سدارامیا کو معمول کے چیک اپ کے لیے اسپتال لے جایاگیا تھا۔ 

Share this post

Loading...