کرناٹک: سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لاک ڈاؤن کے پیشِ نظر اناج تقسیم کرنے کا کیا مطالبہ، وزیر اعلیٰ کو لکھا خط

بنگلورو 9 مئی2021(فکروخبرنیوز)  اپوزیشن لیڈر سدارامیا نے کل سے ریاست میں لاک ڈاؤن نافذ کیے جانے کے پس منظر میں وزیر اعلی (سی ایم)، بی ایس ایڈی یوروپا کو خط لکھا ہے او رکچھ تجاویز پیش کرتے ہوئے وزیر اعلی سے ان پر غور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 
سدارمامیا نے چیف منسٹر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ضلعی وار آکسیجن یونٹوں کی تنصیب کرائیں اور آکسیجن والے کوویڈ اسپتال قائم کریں۔ وہ بلیک مارکیٹ میں ویکسین کی فروخت بند کرانے کے لیے اقادامات کریں اور آئی سی یو، وینٹیلیٹرز، آکسیجن بستر وغیرہ کی کمی کو دورکریں، انہوں نے  یہ بھی کہا ہے کہ فوری طور پر میرج ہالوں، اسٹیڈیموں اور ہاسٹلوں میں عارضی اسپتال قائم کریں۔
سدارامیا نے مشورہ دیا ہے کہ وہ ہر شخص کو دس کلو چاول کے ساتھ ساتھ دال، کھانا پکانے کے تیل اور دیگر چیزوں پر مشتمل کھانے کی کٹس تقسیم کریں۔۔ انہوں نے تمام بی پی ایل کنبوں، کاریگروں، کسانوں، مزدوروں، ڈرائیوروں اور دیگر محنت کش لوگوں کو 10 ہزارروپے کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔  انہوں نے یہ بھی مشورہ دیا ہے  کہ چھوٹے، مائیکرو، کاٹیج صنعتوں، گاڑیوں کے مالکان وغیرہ کو مناسب پیکجوں کا اعلان کیا جائے۔
ایک سلسلہ وار ٹویٹس میں سدارامیا نے کہا کہ ریاست میں جو لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے اس سے لوگوں کو مشکلات لاحق ہیں۔ کرناٹک وائرس کی بیماری سے زیادہ  بی جے پی کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہیں۔ 
"دیہی علاقوں میں دو سے تین کلومیٹر دور دکانیں اور دیگر ادارے واقع ہیں۔ کیا آپ توقع کرتے ہیں کہ بزرگوں اور بیمار لوگوں کو اتنی لمبی دوری کے لئے جسمانی طور پر درکار چیزیں اپنے ساتھ لے جائیں گے؟ محترم وزیر اعلی، اگر تھکاوٹ کی وجہ سے ان کے ساتھ کچھ ہوتا ہے تو اس کا کون ذمہ دار ہے؟ ؟ کیا آپ نہیں سمجھتے کہ انتظامیہ چلانے والوں کو کم از کم اتنی عقل مندی ہونی چاہئے؟
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے نئے قواعد کے مطابق دیہی علاقوں میں بینک، اے ٹی ایم، اسپتال وغیرہ کھلے ہیں۔ لیکن صارفین اور بیمار لوگوں کو وہاں جانے کے لئے گاڑیاں استعمال کرنے پر پابندی ہے۔ ہوٹلوں کو پارسل دینے کا انتظام ہے، لیکن گاڑیاں استعمال نہیں ہوسکتی ہیں۔ 
ریاستی حکومت کے منتظمین اور عہدیداران، جو کوویڈ قوانین کو نافذ کرنے کے لئے تیار ہیں، انہیں اپنے دفاتر سے نکل کر گائوں کا دورہ کرنا چاہئے اور خود وہاں کی حقیقت کو دیکھنا چاہئے۔
یہ سچ ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے لاک ڈاؤن ناگزیر ہے لیکن وزیر اعلی کو یکطرفہ فیصلہ لینے کی بجائے ڈپٹی کمشنروں سے رپورٹ لینی چاہیے تھی۔ 
ڈائجی ورلڈ کے ان پٹ کے ساتھ

Share this post

Loading...