بنگلورو24؍ اگست 2023 (فکروخبرنیوز) چیف منسٹر سدارامیا نے جمعرات کو پینیا میں واقع ISRO مرکز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چندریان 3 کے کامیاب مشن میں اہم کردار ادا کرنے پر سائنسدانوں اور عملہ کو مبارکباد پیش کی۔
اپنے دورے کے بعد چیف منسٹر سدارامیا نے ٹویٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا، "ہم اسرو کے سائنسدانوں کی عزت اور احترام کے لیے ودھان سودھا کے بینکوئٹ ہال میں ایک خصوصی پروگرام کا اہتمام کریں گے۔
چندریان -3 کی شاندار کامیابی نے عالمی توجہ حاصل کی ہے، اسرو کے کارناموں نے ہندوستانی سائنسدانوں کی ذہانت کو ثابت کردیا ہے۔ چاند کے جنوبی حصے پر کامیابی کے ساتھ اترنے کے عمل نے ہندوستان کو خلائی تحقیق میں سب سے آگے رکھا ہے۔ چیف منسٹر نے ISRO کے کارناموں کی ستائش کی اور اسے کرناٹک کی عوام کے لیے فخر قرار دیا۔
Share this post
