سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اشوتھ نارائن کو دیا منہ توڑ جواب

بیلگاوی سے 16 فروری 2023 (فکروخبرنیوز/ذرائع) منڈیا میں بی جے پی کے کابینہ وزیر ڈاکٹر سی این اشوتھ نارائن کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا کے خلاف دئیے گئے بیان کے جواب میں سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ اشوتھ نارائن جیسے فرقہ پرست بی جے پی لیڈر اس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے جب کہ تک کہ لوگ میرے پیچھے ہیں۔

یاد رہے کہ اشوتھ نارائن کے بیان کے بعد سدارامیا نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہائی ایجوکیشن منسٹر ڈاکٹر اشوتھ عوام سے مجھے ٹیپو کی طرح قتل کرنے کی اپیل کررہا ہے۔

جمعرات کو اپنی پرجادھوانی یاترا کے دوران بیلگاوی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سدارامیا نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے وزیر کا بیان بی جے پی لیڈروں کی ذہنیت اور ان کے ناقدین سے نفرت کو ظاہر کرتا ہے۔

سدارامیا نے پوچھا کیا وہ مجھے مار ڈالے گا یا ختم کر دے گا اوراس کا اعلان کیا کہ وہ کبھی خوفزدہ نہیں ہیں۔ کوئی بھی خاص طور پر اشوتھ نارائن جیسے لوگ میرے سر کے ایک بال کو بھی نہیں چھو سکتے جب تک کہ لوگ پیچھے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں ٹیپو سلطان، سنگولی رائنا، سنت سیوا لال، بساونا، کناکاداسا اور دیگر تمام نیک شخصیات کا احترام کرتا ہوں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ انہوں نے ہمیشہ تمام مختلف عقائد اور مذہب کے لوگوں کے ساتھ یکساں سلوک کیا جانا چاہیے۔ چاہے وہ ہندو ہوں، مسلمان ہوں یا عیسائی اور میں تمام ذاتوں اور برادریوں کا احترام کرتا ہوں۔

سدارامیا نے کہا کہ کانگریس پارٹی تمام معاملات اور مذاہب کا احترام کرتی ہے اور سیاسی مقاصد کے لیے پولرائزیشن پر کبھی یقین نہیں رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ان فرقہ پرست ذہن رکھنے والے بی جے پی لوگوں کی حمایت نہ کریں جو مذاہب بالخصوص اقلیتوں کی بنیاد پر نفرت پر یقین رکھتے ہیں۔

Share this post

Loading...