بنگلورو 19؍ جون 2023 (فکروخبرنیوز) کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں اور ریاست میں فرقہ وایت کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ فرقہ وارانہ تنازعات میں جانیں گنوانے والے چھ متاثرین کے لواحقین میں 25 لاکھ روپے کے معاوضے کے چیک تقسیم کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے سے گریز کریں، چاہے ان کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو۔
سدارامیا نے اس بات پر زور دیا کہ پولیس کو واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی غیر قانونی کارروائیوں میں ملوث نہ ہو۔ انہوں نے یقین دلایا کہ تمام مذاہب کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ ہر انسانی جان کی قدر ہوتی ہے اور کسی کی مذہبی شناخت سے قطع نظر یکساں سلوک پر زور دیا۔ انہوں نے سابقہ بی جے پی حکومت کو معاوضہ فراہم کرنے میں جانبداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جبکہ پراوین کمار نیتارو اور ہرشا کے خاندانوں کو 25 لاکھ روپے ملے، دوسروں کو نظر انداز کیا گیا۔
Share this post
