انابھاگیہ اسکیم اور اندرا کینٹین فنڈ میں کٹوتی برداشت نہیں کی جائے گی : سینئر کانگریس لیڈر سدارامیا

بنگلورو 18؍ اگست 2019(فکروخبر نیوز) سینئر کانگریس لیڈر اور حزبِ اختلاف کے رہنما سدارامیا نے ریاستی وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یوروپا کو خبردار کیا ہے کہ انا بھاگیہ اسکیم کے تحت دئیے جارہے چاول میں کمی کئی گئی تو ان کی پارٹی ایک بڑا احتجاج درج کرے گی۔ سدارامیا نے کہا کہ غریب طبقہ اس اقدام کو برداشت نہیں کرپائے گا اور ہم اس کی اسمبلی کے اندر او رباہر دونوں جگہوں مخالفت کریں گے۔ انہوں نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ مجھے خبر ملی ہے کہ انا بھاگیہ اسکیم میں کٹوتی کرکے اس کی رقم وزیر اعظم کسان سمان اسکیم میں استعمال کی جائے گی ۔ اور یہ فیصلہ غریبوں کے خلاف  ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ مجھے یہ بھی خبرملی ہے کہ موجودہ حکومت اندرا کینٹین کے لئے فنڈ ریلیز نہیں کرے گی اور یہ فیصلہ غریبوں کے حق میں بہتر نہیں ہوگا۔

Share this post

Loading...