بنگلورو 29/ جولائی 2019(فکروخبر نیوز) کانگریس کے قانون ساز پارٹی کے لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ کرناٹک سدارامیا نے اسپیکر کے ذریعہ کل سترہ اراکین اسمبلی کو باغی قرار دئیے جانے کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر کے اس فیصلہ سے جمہوریت کی جیت ہوئی ہے اور اس سے جمہوری نظام کے استحکام میں کافی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ذاتی مفادات، عہدوں کے لالج اور اقتدار کی ہوس میں اپنے آپ کو نیلام کروالینے کے بدترین کلچر کے خلاف ایک زور دار طمانچہ ہے۔ اپنے ٹویٹر ہینڈل پر یہ پیغام لکھتے سدارامیا نے اپنے احساسات کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت بنتی بھی ہیں اور گرتی بھی ہیں او ریہ بات بھی یاد رکھنی چاہیے کہ کوئی بھی عہدہ سیاست میں کسی کے ساتھ ہمیشہ رہنے والا نہیں ہے۔ ہر سیاستداں اس بات کی کوشش کرے کہ اپنے بعد والوں کو اس کی سیاسی زندگی سے کچھ پیغام ملے جس کی روشنی میں دیگر لوگ آگے بڑھ سکیں۔ موجودہ حالات میں اسپیکر کا یہ فیصلہ ایک تاریخی ہے۔
Share this post
