بنگلورو 04/ فروری 2020(فکروخبر /ایس این بی) اپوزیشن لیڈر سدارامیا نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت نے سال 2019میں ریاست کو اس کے حصہ کا بھر پور فنڈ نہیں دیا۔ وزیر اعلیٰ ایڈی یوروپا کو ریاستی بجٹ میں اس بات کا ذکر کرنا چاہیے۔ آئندہ سال بھی مرکز سے ملنے والا گرانٹ نو ہزار سے دس ہزار کروڑ کم ہوجائے گا۔ وزیر اعلیٰ کو یہ تمام باتیں اپنے بجٹ رپورٹ میں بتانی چاہیے اور یہ بھی بتانا چاہیے کہ کس طرح وہ فنڈ کی اس قلت کو پوری کریں گے۔ مرکزی فنڈ میں ریاست کے حصہ کا دیا گیا فنڈ بیالیس فیصد کے برابر تھا، اس میں اب کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ مرکزی حکومت نے مختلف اسکیموں کے لیے بھی فنڈ کم کردیا ہے او ریہ فنڈ جنوبی ریاست کو کم کردیا گیا ہے۔ میں اس بات میں بجٹ اجلاس میں بات کروں گا۔ ریاست کے خزانے میں فنڈ کی کمی سے ترقیاتی کام متأثر ہوئے ہیں۔ فصلوں کے نقصان کا معاوضہ بھی نہیں دیا گیا ہے۔ سیلاب زدہ علاقو ں میں فصل کی تباہی جو ہوئی ہے اس کے ازالہ کے لیے بھی فنڈ نہیں دیا گیا ہے۔ بی جے پی ایم پی آننت کمار ہیگڑے کی طرف سے آزادی کی جدوجہد کے دئیے گئے بیان پر سدارامیا نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ آننت کمار ہیگڑے نے آزادی کی جدوجہد میں حصہ لیا تھا اور اسی پر وہ باتیں کررہے ہیں۔ سدارامیا نے مزید کہا کہ رکن پارلیمان بننے والی آننت کمار ہیگڑے کو آئین کے تعلق سے تھوڑا بھی علم نہیں ہے۔ آزادی کی لڑائی لڑنے والے مجاہدین کا ہم کو بے انتہا احترام کرنا چاہیے۔ ریاستی کابینہ کی توسیع کے تعلق سے سدارامیا نے کہا کہ ہم دیکھیں گے کہ 6فروری کے بعد کیا ہوتا ہے۔ میرا خیال ہے کہ اپنی پارٹی سے غداری کرنے والے کسی فرد کو وزیر نہیں بنایا جانا چاہیے۔ سدارامیا نے کہا کہ مرکزی حکومت ریاستوں کے حصہ کا فنڈ مکمل طور پر فراہم کرے۔
Share this post
