بینگلورو 19/ اگست 2020(فکروخبر /نیوز کرناٹکا) کرناٹکا میں موسلادھار بارش کی وجہ سے ایک طرف سیلاب جیسی صورتحال کا سامنا ہے تو دوسری طرف بنگلورو میں فساد کی وجہ سے پریشانی کا سامناہے۔ ان دونوں صورتحال کے پس منظر میں سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ان فسادات سے اپنا فائدہ نکالنے کوشش میں ہے اور سیلاب سے متأثرہ افراد کے لئے کوئی انتظامات نہیں کررہی ہے۔
آج بدھ کے روز کانگریس لیڈر نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا کہ ریاست بھر میں سیلاب کا سامنا ہے لیکن بی جے پی صرف بنگلورو فسادات کے ذریعہ سے اپنی سیاسی روٹی سینکنے کی کوشش کررہی ہے اور متأثرہ افراد کی مدد کرنے میں پوری طرح ناکام ہے۔
ایک اور ٹویٹ میں انہو ں نے کہا لکھا کہ ریاستی وزیر داخلہ سیلاب سے متأثرہ علاقو ں کا سروے کررہے ہیں تو وزیر خانہ بنگلورو پر تشدد کی قیاس آرائیاں کررہے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا سیلاب کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگانے کا کام وزیر مالیات کا نہیں ہے؟ انہوں نے وزیر اعلیٰ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے وزراء کی کام پر دھیان دینے پر توجہ دلائیں۔
یاد رہے کہ ادھر ساحلی کرناٹکا سمیت دیگر اضلاع میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے بھاری نقصانات کی خبریں ہیں۔
Share this post
