کسانوں کو بیج اور کھاد فراہم کرنے کیلئے حکومت تیار ، بی جے پی کے دور میں ملی تھیں گولیاں : سدا رمیا

کرناٹک میں بیج اور کھاد کی قلت نہیں ہے ،ـ کسانوں کو کھاد اور بیج فراہم کرنے کیلئے حکومت تیار ہے ،ـ کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رمیا نے یہ بات کہی ۔ـ میسور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس مرتبہ کرناٹک میں توقع سے زیادہ بارش ہوئی ہے ، ـ جس کے سبب کسانوں کے لئے درکار بیج اور کھاد کی فراہمی کیلئے حکومت کی طرف سے تمام انتظامات کرلئے گئے ہیں ـ۔وزیر اعلیٰ نے یاد دلایا کہ بی جے پی حکومت کے دور اقتدارمیں کھاد خریدنے جانے والوں پرگولیاں برسائی گئی تھیں ، لیکن کرناٹک میں اب ایسی صورتحال نہیں ہے ۔ـ کسانوں کی ضروریات پوری کرنے کیلئے حکومت تیار ہے ۔ـ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے مقامی لوگوں کے احوال سنے اور کئی لوگوں کے مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ۔

Share this post

Loading...