عوام کا ساتھ رہا تو پھر سے وزیر اعلی بن جاؤں گا : سدارامیا

ریاست کے سابق وزیر اعلی سدھا رامیہ نے کہا کہ لوگوں کے پیار اور دعاؤں سے میں ایک بار پھر سے وزیر اعلی بنوں گا۔خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعت نے ان سے اس لیے اتحاد کیا تاکہ انہیں وزارت اعلی کی کرسی سے دور رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 'مجھے لگا تھا کہ لوگ مجھے پھر سے وزیر اعلی بنائیں گے، لیکن بد قسمتی سے میں ہار گیا لیکن یہ اب بھی کچھ نہیں ہوا ہے، سیاست تو ہار جیت کا نام ہے'۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کے لیے کئی دن تک بی جے پی کا ڈرامہ چلتا رہا۔خیال رہے کہ رواں برس مئی میں کرناٹک میں اسمبلی انتخابات منعقد ہوئے جس میں کسی بھی جماعت کو واضح اکثریت حاصل نہیں ہوئی، جس کے سبب سدھا رامیہ کی کانگریس پارٹی نے جنتا دل سکیولر کی قیادت میں اتحاد کے ساتھ حکومت بنائی۔ 

 

Share this post

Loading...