یڈی یورپا کی حالت دیکھ کر مجھے ترس آتاہے : سدارمیا کا طنز

بنگلور :28اگست2019(فکروخبر/ذرائع) ریاستی بی جے پی حکومت میں جاری بحران اور اس سے نپٹنے میں وزیر اعلی یڈی یورپا کی بے بسی پر طنز کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی سدارمیا نے کہا کہ بی جے پی اعلی کمان نے یڈی یورپا جو حالت بنا رکھی ہے اسے دیکھ کر انہیں یڈی یورپا پر ترس آرہا ہے، انہوں نے کہا کہ اس بات سے انکار نہیں ہے کہ وہ یڈی یورپا کو اپنا حریف سمجھتے ہیں لیکن ریاست میں بی جے پی کو اقتدار پر لانے کے لئے انہوں نے جو جدو جہد اور سیاسی جوڑ توڑ کی ہے اسی کا نتیجہ ہے کہ آج ریاست میں بی جے پی حکومت قائم ہو سکی ، لیکن اس کے لئے ایڈی یورپا کی تمام محنتوں کو بی جے پی اعلی کمان نے نظر انداز کرتے ہوئے آج جس طرح حاشیہ پر رکھ دیا ہے کہ اسے دیکھ کر انہیں ترس آرہا ہے ، خیال رہے کہ سدارامیا نے ریاستی کابینہ کی تشکیل اور قلمدانوں کی تقسیم اور یڈی یورپا کی ناراضگی کے باوجود تین نائب وزرائے اعلی بنائے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے یہاں تک کہا کہ یڈی یورپا کو اندازہ لگالینا چاہئے کہ ان کی حیثٰت بھی یوز اینڈ تھرو جیسی ہی ہوگئی ہے ،انہوں نے کہا بی جے پی نے انہیں برائے نام وزیر اعلی بنایا ہے اور انہیں جکڑنے کے لئے تین وزرائے اعلی مقررکئے ہیں سدارمیانے صاف لفظوں میں کہا کہ اعلی کمان کو کبھی یہ منظور ہی ںہیں تھا کہ ایڈی یوروپا وزیر اعلی بنائے جائیں، ساتھ ہی سدارامیا نے کہا کہ قلمدانوں کی تقسیم سے بی جے پی لیڈران میں ناراضگی پائی جارہی ہے اورآوازیں اٹھنے لگی ہیں پتہ نہیں کہ ان جھمیلوں سے انہیں نکلنے میں کتنا وقت لگ جائے گا ، اور اس دوران ریاست کا کیا حال ہوگا اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی بازآبادکاری کا کیا ہوگا

Share this post

Loading...