شکریہ ادا کرنے پرشانت دیش پانڈے پہنچے دفتر تنظیم

انہوں نے کہا کہ جیت اور ہار کے بارے میں مجھے نہیں علم ہے ہا ں البتہ اگر مجھے موقع ملا تو جو مسائل سامنے رکھے گئے ہیں ان مسائل کو حل کرنے کا وعدہ تونہیں کرتا البتہ اس کے لیے کوشش کرنے کی یقین دہانی کراؤں گا ۔ انہوں نے اس موقع پرانتخابات کی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے اور حق رائے دہی کا ان کے حق میں استعمال کرنے والوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ حالیہ پارلیمانی انتخابی حلقہ سے اتراکنڑا سے کانگریس کے امیدوار پرشانتدیش پانڈے تھے اور انہو ں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ انتخابات کی گنتی سے پہلے بھٹکل ضرور تشریف لائیں گے اور اسی وعدے کے مطابق وہ آج شہر بھٹکل پہنچے ہیں۔ اس موقع پر تنظیم کے تمام اراکین کے علاوہ شہر کے ذمہ داربھی موجود تھے۔

Share this post

Loading...