ہوناور 13 مئی 2024 (فکرو خبر نیوز) اردو میڈیم میں ضلع اترا کنڑا بھر کے طلباء و طالبات میں پہلا دوسرا اور تیسرا مقام شری شاردھامبا ہائی سکول اپنی کی طالبات نے حاصل کرتے ہوئے اپنے اسکول کا نام روشن کیا ہے۔
مذکورہ اسکول کا مجموعی نتیجہ 94.82 رہا۔ اس کے باوجود ضلع بھر کے اردو میڈیم کے ایس ایس ایل سی کا امتحان دینے والے طلبہ و طالبات میں اس اسکول کی تین طالبات کا نام سر فہرست رہا جس پر گاؤں کے لوگوں کے ساتھ ساتھ شراوتی بیلٹ کی عوام خوشی کا اظہار کررہی ہے۔
اردو میڈیم میں ضلعی سطح پر ٹاپرس طلبات
اول : نور عین بنت فخر الدین گیما 97.28 فیصد
دوم : آصفہ بنت قاسم خان 96.32 فیصد
سوم : روضہ بنت حسن احمد گرکار 95.04 فیصد
ان طالبات کو اسکول انتظامیہ اور اساتذہ ومعلمات نے مبارکباد پیش کی ہے۔
فکرو خبر بھٹکل بھی ان طالبات کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہے۔
Share this post
