شارٹ سرکٹ سے گھر میں دھماکہ:(مزید اہم ترین ساحلی خبریں)

اورپورا گھر اور اس میں موجود چھوٹی بڑی تمام اشیاء اس سے نکلنے والی آگ کی لپٹ میں آگئے ،لوگوں نے جب اس منظر کو دیکھا تو آگ کو بجھا نے اور حالات پر قابو پانے کے لئے دوڑ پڑے ،لیکن کوئی خاطر خواہ فائدہ نہ پہنچا سکے ،اس سے قبل کے فائر بریگڈ کا عملہ پہنچتا گھر میں موجود خاتون سمیت گھر کی تمام اشیاء جل کر راکھ ہو گئی تھی ۔


سلیا قتل معاملہ میں سات مشتبہ افراد گرفتار 

پولیس نے معاملہ کو حل کرنے کا دعویٰ کیا

منگلور 04؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) سلیا میں 23؍ ستمبر کو دن دہاڑے پیش آنے والی قتل وارادت میں پولیس کی جانب سے سات مشتبہ افراد کو حراست میں لیے جانے کی خبر فکروخبر کوموصول ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ قتل معاملہ میں شرپسندوں کی گرفتاری کے لیے اسسٹنٹ پولیس کمشنر رشایناتھ کی نگرانی میں تین ٹیمیں تشکیل دی گئیں تھیں جس نے تحقیقات کرتے ہوئے سات مشتبہ ملزمین کو حراست میں لیا ہے۔ ملزمین کی شناخت عبدالرشید عرف منا (32) مقیم بنٹوال ، عباس (32) مقیم کرشنا پور سورتکل ، ان دو ملزمین کو اڈپی سے حراست میں لیا گیا جبکہ فاروق اے کے (32) مقیم کاڈیلا کو پتور کے کڈابا علاقے سے کل حراست میں لیا گیا ، ان کے علاوہ رحمان بلارے ، یعقوب بیجائی ، فاروق بلارے ، اور سہیل کو گرفتار کرنے میں بھی پولیس کو کامیابی ملی ہے۔ قتل کی واردات انجام دینے کے لیے استعمال کی جانے والی رڈز کار KA-19-MB 3068 بھی ضبط کرلی گئی ہے۔ ایس پی نے اخباری نمائندوں کو تفصیلات فراہم کراتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ملزمین کو واردات کے دس دنوں کے اندر گرفتار کرلیا ہے ، ملزمین سے تحقیقات کے دوران اس بات کا پتہ چلا ہے کہ بلارے زکریا اور رحمان کے درمیان جائیداد کا تنازعہ تھا جس میں اسماعیل نے زکریا کا ساتھ دینے سے مقتول اسماعیل اور رحمان کے تعلقات پر اثر پڑا۔ اسی طرح اس تنازعہ میں رحمان کا ساتھ یعقوب دے رہا تھا ۔ جب تنازعہ بہت بڑھ گیا تو یعقوب اور رحمان نے فاروق نامی شخص کو سپاری دے کر اسماعیل کو درمیان سے ہٹانے کا فیصلہ کیااور اس کے تحت انہوں نے کئی مرتبہ اس پر جان لیوا حملہ کردیالیکن یہ ناکام رہا ۔ موقع پاکر انہوں نے 23؍ستمبر کو انہوں نے جمعہ کے روز تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرتے ہوئے قتل کردیا۔پولیس ملزمین سے مزید تحقیقات کررہی ہے۔ 


نشہ آور اشیاء فروختگی معاملہ میں غنڈہ ایکٹ کے تحت ملزم گرفتار 

منگلور 04؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) نشہ آور اشیاء فروختگی معاملہ میں غنڈہ ایکٹ کے تحت منگلور پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جس کی شناخت عبدالرحیم (41) مقیم بندرگاہ علاقے کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ مذکورہ تفصیلات منگلور پولیس کمشنر چندرا شیکھر نے اخباری نمائندوں کو فراہم کرائی ۔ مذکورہ ملزم نشہ آور اشیاء فروختگی معاملہ میں پولیس کو مطلوب تھا اور خصوصاً وہ کالج کے طلباء کو گانجہ فروخت کیا کرتا تھا۔ انہوں نے کہ ملزم کے خلاف آٹھ این ڈی پی ایس معاملات درج کیے جاچکے ہیں ۔ منشیات کے عادی افراد میں سے 135افراد کی شناخت ہوچکی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ نشہ آور اشیاء فروختگی اور غیر قانونی معاملات میں ملوث ہونے کی وجہ سے ملزم کے خلاف گنڈا ایکٹ لاگو کیا ہے۔ ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد اسے بلاری جیل منتقل کیا گیا ہے۔ 

Share this post

Loading...