شاپنگ مال کے قریب حملہ کرنے والے پانچ بجرنگی گرفتار(مزید ساحلی خبریں)

پولس نے حملے کے بعد ان کے خلاف دفعہ 307اور 363کے تحت معاملہ درج کرکے چھان بین کررہی تھی ۔ ملزمان جوڑیشنل مجسٹریٹ عدالت میں آج پیش کیا جہاں ا ن کو پندرہ دن کے لئے عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ہے یاد رہے کہ اُڈپی سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان 3اپریل کو ایک لڑکی کے ساتھ شاپنگ مال سے باہر آرہا تھا کہ اسی موقع پر اس پر ملزمان نے حملہ کردیاتھا، اور لڑکی کی جانب سے پولس تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیا تھا۔ 


زیرِ سماعت قیدی کی عدالت کے احاطے سے فرار ہونے کی کوشش 

پتور:6اپریل (فکروخبرنیوز ) قتل کے مقدمے کے تحت زیرِ سماعت ایک قیدی کی جانب سے آج عدالت کے احاطے سے بھاگنے کی ناکام کوشش کئے جانے کی اطلاع ملی ہے ، اطلاع کے مطابق ملزم بھاگنے کی کوشش تو کی مگر وہیں موجود عوام کے ہاتھوں دھر لیا گیا۔ ملزم کی شناخت جوئیش کی حیثیت سے کرلی گئی ہے، اس پر الزام ہے کہ سال 2008میں اڈاہولے نامی علاقے میں اس نے سومیا نامی ایک خاتون اور اس کے بیٹے جشنو کا قتل کیا تھا، چھ سال سے یہ معاملہ عدالت میں چل رہا تھا۔


ہٹ اینڈ رن معاملہ:ایک ہلاک دوسرا زخمی 

بیندور06اپریل (فکروخبرنیوز )یہاں ناگور نامی علاقے کے اہم شاہراہ پر پیش آئے ہٹ اینڈ رن کیس معاملے میں ایک شخص کے ہلاک ہونے اور دوسرے کے سخت زخمی ہونے کی واردات پیش آئی ہے، اطلاع کے مطابق بیندور پولس تھانے میں درج تفصیلات کے مطابق ایک تیز رفتار وین ایک بائیک سے ٹکراکر بھاگ گئی ، وین کے ٹکر سے بائیک پر سوار کارتک شیٹی، 23اسپتال لے جانے کے دوارن دم توڑ گیا جب کہ دوسرا نتیش سخت زخمی ہے ، بیندور پولس تھانے میں معاملہ درج کرکے وین کی نشاندہی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ 

Share this post

Loading...