کرناٹک کے ہندوو اپنا ووٹ بی جے پی کو دیں : شوبھا کرندلاجے

منگلور:یکم مئی 2018(فکروخبر/ذرائع) بی جے پی کی لیڈر اور پارلیمانی کرن شوبھا کرندلاجےنےٹویٹ کیا کہ کرناٹک کے ہندووں کو اپناووٹ بی جےپی کو دینا چاہئے ۔ انہوں نے ریاست میں اقتدار پارٹی کانگریس پر مسلموں کا ساتھ دینے کا بھی الزام لگایا۔بی جے پی کی پارلیمانی رکن کرندلاجے کے اس ٹویٹ کو لے کر تنازعہ ہو ا۔ جس کے بعد انہوں نے اس ٹویٹ کو ڈلیٹ کر دیا ۔ مذکورہ معاملہ میں بی جے پی کے سی ایم کینڈیٹ بی ایس سی یدو رپا نے کہا کہ پی ایم مودی کی ہدایتوں کے مطابق پارٹی صرف ترقی کے ایجنڈے پر ہی انتخابی لڑائی لڑے گی۔ہندوتوکے بی جےپی میں بڑےچہرے اتر پردیش کے سی ایم یوگی آدیتہ ناتھ اور مرکزی وزیر آننت کمار ہیگڑے کو بھی ریاست میں آئندہ 10 دنوں کے اندر بی جے پی کے لئے مہم کرنے کو کہا گیا ہے ۔ دونوں لیڈران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے بیان اور مہم کے درمیان ہندوتوپر ہی فوکس کریں۔یوگیآدیتہ ناتھ نے اس سے قبل کرناٹک میں فرقہ واریت کا اشو اٹھایا تھا ۔ تاہم ، گورکھپور اور پھول پور اسمبلی سیٹوں پر شکست ملنے کے بعد سے یوگی فی الحال کرناٹک سے دور ہیں۔ ایسے میں کانگریس کو لگتا ہے کہ یوگی اب کرناٹک میں مہم  نہیں کرنا چاہتےہیں۔یہاں تک کہ ہیگڑے ، جنہوں نے آئین پر کی گئی تنقید پر ہوئے تنازعہ کے بعد سے خاموشی اختیار کر رکھی ہے ، اب وہ بھی اپ نے پرانے جوش میں واپس آ رہے ہیں۔ گچھ روز قبل ہیگڑے نے ریاست کے سدارمیا حکومت کو ’ ائنٹی ہندو ‘ (ہندو مخالف) قرار دیا تھا۔ریاست کے موجودہ سی ایم اور کانگریس کے لیڈر سدارمیا بھی ’ ہندوتوکے اشو کے تحت بی جے پی ، یوگی آدیتہ ناتھ اور آننت ہیگڑے پر نشانہ لگا رہے ہیں۔خیر جو بھی ہو ، یہ دیکھنا تے ہے کہ ریاست میں 12 مئی سے قبل تمام پارٹیاں فرقہ واریت سے ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کرتیں رہیں گی۔

Share this post

Loading...