شوبھا کرندلاجے کا دعویٰ : آئندہ دنوں کانگریس کے کئی رہنما بی جے پی میں ہوں گے شامل

اُڈپی07؍ مئی 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) مرکزی وزیر مملکت برائے زراعت شوبھا کرندلاجے نے ہفتہ کو اُڈپی میں کہا کہ ریاست میں اگلے چند دنوں میں دیگر پارٹیوں کے مزید رہنما بی جے پی میں شامل ہونے والے ہیں۔

اُڈپی ضلع کے نیلاواڑہ میں پجاور مٹھ کے وشویشا تیرتھا کی یاد میں 'اسمرتی وانا' کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے منعقدہ تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کرندلاجے نے کہا کہ بہت سے لیڈروں نے بی جے پی میں شمولیت کے لیے اپنی رضامندی ظاہر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے چند دنوں میں آپ کانگریس کے بہت سے لوگوں کو بی جے پی میں شامل ہوتے دیکھیں گے۔

کرناٹک میں، کانگریس لیڈروں کے درمیان اندرونی جھگڑے ہیں اور پارٹی کے پاس پارٹی کی قیادت کرنے کے لیے کوئی قومی لیڈر نہیں ہے۔ یہ چیز کانگریس لیڈروں کو بی جے پی کی طرف بڑھنے پر مجبور کر رہا ہے۔

کرندلاجے نے کہا کہ بی جے پی کے دروازے ان تمام لوگوں کے لیے کھلے ہیں جو پارٹی کے نظریہ پر یقین رکھتے ہیں۔ سوائے ان لوگوں کے جن پر سنگین مجرمانہ الزامات ہیں، باقی سب کو ہماری پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

دی ہندو کے ان پٹ کے ساتھ

Share this post

Loading...