شعبۂ تبلیغ کی طرف سے غسل میت ، تجہیزوتکفین کے متعلق جانکاری کے لیے (مزید خبریں )

جلسہ کا آغاز مولوی محمد حسین کمٹہ کی تلاوت سے ہوا جبکہ مولانا ابوبکر تونسے نے دربار رسالت میں نعت کا تحفہ پیش کیا ۔ تمام چیزیں عملی طور پر کرکے دکھانے کے بعد عوام نے سوالات بھی کیے جس کا تشفی بخش جوابات دئیے گئے ۔ تقریباً ڈیڑھ سو کے قریب لوگوں نے اس میں شرکت کی ۔ واضح رہے کہ مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا عبدالباری ندوی نے جلسہ کی غرض وغایت بیان کی ۔ تقریباً شام چھ بجے جلسہ بحسنِ خوبی اختتام کو پہونچا ۔ 


بیچاپور کے فیاض مشرف کا دن دہاڑے قتل 

وجئے پور (بیجاپور ) 09؍ نومبر (فکروخبرنیوز) وجئے پورکے مئیر کے بھانجے سجادہ فیاض مشرف کا جمعہ کی رات گیارہ بجے کچھ شرپسندوں کی جانب سے فائرنگ کرکے قتل کئے جانے کی واردات دھاتری مسجد کے قریب پیش آئی ہے ۔جس کی بنا پر اچانک ماحول میں کشیدگی دیکھی گئی اور پورے علاقے میں 144سیکشن نافذ کیا گیا اور جگہ جگہ ناکہ بندی بھی کی گئی ۔ فائرنگ میں سخت زخمی ہوئے فیاض مشرف کو پہلے دھرمنتری اسپتال لے جایا گیا اور پھر سولا پور کے اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں پر جمعہ کی صبح پانچ بجے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑدیا ۔ ایڈیشنل ایس پی جینیندرا کھانگوی کے بیان کے مطابق فائرنگ کرنے والے افراد کار پر سوار تھے اور چار گولیاں چلاکر موقع واردات سے فرار ہوگئے ۔ واضح رہے کہ فیاض کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے بائیک کے ذریعہ گھر جارہا تھا جبکہ فیاض کے رشتہ دار ماموں معین الدین مشرف نے قتل کی وجہ پرانی عداوت بتاتے ہوئے آصف انعام دار سمیت مزید نو افراد پر قتل کا الزام لگایا ہے ۔ فیاض مشرف کی نماز جنازہ کل رات نو بجے ادا کی گئی جس کی وجہ سے پورے شہر میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔ 

Share this post

Loading...