شیواموگہ قتل معاملہ :  وزیر اعلیٰ نے کہا ، پولیس شرپسندوں کو جلد کرے گی گرفتار

karnataka, shimogga qatl mamila, cm bommai,

بنگلورو، 21 فروری2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) وزیر اعلی بسواراج بومئی نے کہا کہ پولیس جلد ہی ان شرپسندوں کو گرفتار کرے گی جنہوں نے اتوار 20 فروری  کی رات کو شیوا موگا میں ایک ہندو کارکن کا قتل کیا تھا۔

پیر21 فروری کو بنگلورو میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بومئی نے کہا کہ اتوار کی رات کو ہونے والے واقعے کے فوراً بعد ہی اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی تھیں اور پولیس کو اس سلسلہ میں سراغ مل گئے تھے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شرپسندوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے گا۔ میں نے پولس حکام کو ہدایت دی ہے کہ شیموگا میں ناخوشگوار واقعات کو روکا جائے۔

متوفی ایک ہندو کارکن تھا جسے "ہندو ہرشا کے نام سے جانا جاتا تھا کیونکہ اس کا تعلق سنگھٹن سے تھا۔"

اتوار کی شام اسے قتل کر دیا گیا جس کے بعد  شیواموگا ضلع میں کشیدگی کا ماحول ہے۔

وزیر اعلیٰ نے ضلع کے لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی۔

دریں اثنا، سری رام سین کے سربراہ پرمود متلک نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اور شیو موگا میں ہندو کارکن ہرشا کے قتل کے ذمہ داروں کی تحقیقات کرنے اور مجرموں کو پکڑنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک میمورنڈم پیش کیا۔

Share this post

Loading...