کرناٹک : شیواموگہ میں بجرنگ دل کارکن کا قتل ، حالات کشیدہ

Karnataka, shiwamogga, bajrangdal, Harsha,

شیواموگہ 21 فروری 2022(فکرو خبر نیوز) کل رات یہاں پیش آئی قتل کی واردات سے شہر میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ کئی علاقوں میں سواریوں کو نذرِ آتش کیا گیا تو کئی علاقوں میں پتھراؤ کے واقعات بھی دیکھنے میں آئے۔
اطلاعات کے مطابق کل رات نو بجے کے قریب ایک نوجوان کا قتل کیا گیا جس کی شناخت ہرشا (23) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اس کا تعلق بجرنگ دل سے بتایا جارہا ہے۔ مختلف ذرائع کے مطابق کار پر سوار نامعلوم افراد نے این ٹی روڈ کے قریب بھرت کالونی کے بالمقابل اس کا قتل کیا ہے۔
واردات کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ایس پی کے مطابق وہ قاتلوں کے سراغ میں لگانے میں جٹے ہوئے ہیں۔
ریاستی وزیر داخلہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور مقتول کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کے سلسلہ میں وزیر اعلیٰ سے رابطہ میں ہیں۔ 
جملہ سیاسی لیڈران نے عوام سے امن و امان بحال رکھنے درخواست کی ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

Share this post

Loading...