اتراکنڑا ضلع انچارج منسٹر شیورام ہیبار کا بھٹکل دورہ ،  تنظیم کے ذمہ داران سے ملاقات

بھٹکل 23/ اپریل 2020(فکروخبر نیوز)  اتراکنڑا ضلع انچارج منسٹر شیورام ہیبار نے آج بھٹکل کا دورہ کیا اور لاک ڈاؤن کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہو ئے یہاں کے مقامی ادارہ مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کی خوب سراہنا کی۔ آج شام قریب سوا پانچ بجے وہ بھٹکل کے سرکاری اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے ڈاکٹروں، آشا کارکنان اور تنظیم کے ذمہ داران سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بھٹکل کے عوام قابلِ مبارکباد ہیں جنہو ں نے لاک ڈاؤن کا بھرپور پاس ولحاظ رکھا اور مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل نے اپنی بہترین خدمات انجام دی۔ اس موقع پر کوویڈ۔19  سے پوری طرح صحتیاب ہونے والے تین افراد کو ہیلتھ سرٹیفکٹ سے بھی نوازا گیا۔ 
    انچارج منسٹر نے پھر ایک مرتبہ بھٹکل کے عوام سے اپیل کی کہ وہ لاک ڈاؤن کا پورا پاس ولحاظ رکھیں اور گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ عوام کے لیے یہ جزوی تکلیف ہے لیکن ہمیں یہ بھی سمجھنا ہوگا کہ کوروناوائرس کے خاتمہ کے لیے یہ ضروری ہے جس کے لیے آپ کو انتظامیہ کا ساتھ دینا ہوگا۔ اس موقع پر تنظیم کے ذمہ داران میں سید پرویز ایس ایم، عبدالرقیب ایم جے، عنایت اللہ شاہ بندری، ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، ایم ایل اے سنیل نائک اور دیگر موجود تھے۔ 

Share this post

Loading...