شیو سینا کا یوگی آدتیہ ناتھ کو مشورہ ، اب متنازع بیان نہیں کام کرکے دکھانا ہوگا(مزید اہم ترین خبریں )

اگر وہ اس طرح کے تبصرے کریں گے تو پوری ریاست کا ماحول خراب ہو جائے گا ۔ اب انہیں ترقی کی بات کرنی چاہئے۔ایودھیا میں رام مندر بنانے کے وعدے پر راوت نے کہا کہ اب اگر یوگی آدتیہ ناتھ کے وزیر اعلی بننے کے بعد بھی رام مندر نہیں بن پایا ، تو پھر وہ کبھی نہیں بن پائے گا۔

جاٹ تحریک : دہلی پولیس نے جاری کی ٹریفک ایڈوائزری ، یہ راستے آج رہیں گے بند

نئی دہلی :19مارچ (فکروخبر/ذرائع) پیر کو جاٹ برادری ریزرویشن کے مسئلے پر دہلی میں آندولن کرنے والی ہے ، لیکن یہاں قانون کے علاوہ حالات نہ بگڑے اس سے نمٹنے کے لیے پولیس نے کئی اہم فیصلے کئے ہیں ۔ اس میں میٹرو بھی شامل ہے ۔ تحریک کے چلتے پوری دہلی میں 3 سطح کی سیکورٹی کا بندوبست کیا گیا ہے ۔ اس کے تحت کئی علاقوں میں آج ہی دفعہ 144 نافذ کر دی جائے گی ۔ ساتھ ہی دہلی پولیس کے علاوہ پیراملٹری فورس کی 110 کمپنیاں دہلی کے تمام بارڈر پر تعینات رہیں گی۔ٹریکٹر ٹرالی اور تحریک سے وابستہ کسی بھی گاڑی کو دہلی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ نئی دہلی علاقہ اور پورے لٹین زون میں بھی ٹریفک کے لیے گائڈلائنس جاری کی گئی ہیں ۔ یہاں صرف وہی لوگ اپنی گاڑیاں لے جا سکیں گے ، جو ان علاقوں میں رہتے ہیں یا پھر جن کے پاس یہاں جانے کی کوئی ٹھوس وجہ ہو، ایمرجنسی کی گاڑیوں پر کوئی پابندی نہیں ہے۔نئی دہلی آنے والی تمام سڑکیں 19 مارچ کی رات 8 بجے سے بند ہو جائیں گی ۔ اس کے علاوہ دہلی کے باہر کے تمام میٹرو اسٹیشن کو آج رات 11:30 بجے سے بند کر دیا جائے گا ۔ ساتھ ہی نئی دہلی کے آس پاس کے علاقوں کے اسٹیشن رات 8 بجے ہی بند ہو جائیں گے اور انہیں دہلی پولیس کے اگلے حکم کے بعد ہی کھولا جائے گا۔
دہلی کے بند رہنے والے میٹرو اسٹیشن
جو میٹرو اسٹیشن بند رہیں گے، ان میں راجیو چوک ، پٹیل چوک ، سینٹرل سیکرٹریٹ ، ادھیوگ ، لوک کلیان مارگ ، جن پتھ ، منڈی ہاؤس ، بارہ كھمبا روڈ ، آر کے آشرم مارگ ، پرگتی میدان ، خان مارکٹ ، شیواجی اسٹیڈیم میٹرو اسٹیشن شامل ہیں ۔ ان کے علاوہ پیر کو جن روٹ پر میٹرو نہیں چلے گی ، ان میں گرو دروناچاریہ سے ہڈا سٹی سینٹر ، کوشامبی سے ویشالی ، اشوک نگر سے نوئیڈا سٹی سینٹر اور سرائے سے اسکاٹ مجیسر شامل ہیں

حضرت نظام الدین اولیا درگاہ کے لاپتہ خدام کراچی میں پائے گئے ، کل ہوگی ہندوستان واپسی

کراچی : 19مارچ (فکروخبر/ذرائع)پاکستان میں بدھ سے لاپتہ دہلی کے حضرت نظام الدین اولیاء درگاہ کے دو ہندوستانی صوفیوں کا پتہ چل گیا ہے۔ وہ کراچی میں پائے گئے ہیں ۔وہ لوگ جلد ہی ہندوستان کیلئے روانہ ہوں گے۔ پاکستانی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ چار دن قبل لاپتہ ہوئے ہندوستان کے دو صوفی علماء کی کراچی واپسی ہو گئی ہے۔ وہ پیر کو ہندوستان کے لئے روانہ ہوں گے۔سیدآصف علی نظامی (80) اور ان کے بھتیجے ناظم علی نظامی دونوں لاہور کے داتا دربار گئے تھے جہاں وہ بدھ سے ہی لاپتہ ہو گئے تھے۔ دونوں علماء کا پتہ وزیر خارجہ سشما سوراج کی مداخلت کے بعد ہی ممکن ہوسکا۔وزیر خارجہ سوراج نے پاکستانی حکام سے دونوں علماء کا پتہ لگانے کو کہا تھا۔ مسلسل ہندوستانی دباؤ کی وجہ سے ان کی واپسی ممکن ہوپائی۔ آصف نظامی کے بیٹے عامر نظامی کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اب دونوں علماء کا فون آن ہو گیا ہے تاہم ابھی تک ان سے بات نہیں ہوسکی ہے۔

Share this post

Loading...