شیموگہ :کنویں کی کھدائی کے دوران ٹیپو سلطان کے دور اقتدار کے 1000 سے زائد راکٹ برآمد

شیموگہ:29؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)میسور سلطنت کےسلطان ٹیپو سلطان برٹس فوج سے مقابلے کے لئےجنگ میں جدید ٹیکنالوجی کااستعمال کرتے تھے۔شیموگہ میں کنوئیں کی کھدائی کے دوران ٹیپو سلطان کے دور کے بیلن کے مماثل راکٹ پائے گئے ہیں کرناٹک کے ضلع شیومیگا کے ایک گاؤں میں ایک سوکھے کوئیں کی کھدائی کے دوران بڑی ہی دلچسپ اور انوکھی چیز ملی ہے۔کھدائی کے دوران قریب 1000 راکٹ ملے ہیں ان راکٹوں  کے بارے میں غالب گمان ہے کہ ان کا استعمال میسور کے بادشاہ ٹیپو سلطان زمانے میں کیا گیا۔محکمئہ آثارقدیمہ کے ایک افسر کے مطابق بدانیرو میں سپاری کے کھیت میں ایک سوکھے کنوئیں کی کھدائی کے دوران اس صدی میں استعمال کیے جانے والےلوہے کے بیلن کے مماثل راکٹ ملے ہیں۔محکمئہ آثارقدیمہ کے کمشنر وینکٹیش نے بتایا کہ 6 سال قبل اسی جگہ سے ٹیپو سلطان کے دور کے اسی طرح کے راکٹ ملے تھے۔انہوں نے کہا کہ ان راکٹوں کو 'شوپا نائک میوزیم شیومیگا' میں 'راکٹ گیلری' کے طور پر محفوظ رکھا جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ ٹیپو سلطان کی صدی کے اس طرح کے راکٹوں کو لندن میوزیم میں رکھا گیا ہے۔ 

 

Share this post

Loading...