بنگلورو 24 جون 2021 (فکروخبرنیوز/ذرائع) شیواموگا کے مجوزہ ہوائی اڈے کے ڈیزائن سے کرناٹک میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سیاسی جنگ تیز ہوگئی ہے۔ 12 جون کو ریاستی پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) نے مبینہ طور پر ہوائی اڈے کی ٹرمینل عمارت کے لئے ڈیزائن کی تری ڈی بلیو پرنٹ جاری کی ہے جو کنول سے ملتا جلتا ہے۔ مجوزہ ڈیزائن کا ایک ویڈیو بھی بنایا گیا ہے جس پر کانگریس نے مطالبہ کیا ہے کہ چونکہ کنول بی جے پی کی انتخابی علامت ہے، اس لئے اس منصوبے کو منظوری نہیں دی جانی چاہیے۔ یاد رہے کہ ریاست کے حالیہ وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یوروپا کا تعلق شیموگہ ضلع ہے۔ کانگریس کے ترجمان برجیش کالپا نے کہا کہ اس بات نے ہمیں حیرت میں ڈال دیا ہے کہ اس کا خاکہ کنول سے ملتا جلتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چونکہ یہ بی جے پی کا انتخابی نشان کی طرح ہے، لہذا میں ریاست اور مرکزی حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس منصوبے کو منظوری نہ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ریاستی حکومت اسی ڈیزائن کے ساتھ آگے بڑھتی ہے تو بی جے پی کو اپنی علامت کو بدلنا ہوگا۔ کانگریس کے ایم ایل اے این اے حارث نے الزام لگایا کہ بی جے پی عوامی رقم کا استعمال کرتے ہوئے ان کے انتخابی نشان کو تشہیر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے،اور بی جے پی حکومت سے ڈیزائن تبدیل کرنے کی اپیل کی۔ لیکن بی جے پی نے اس ڈیزائن کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی غلط بات نہیں ہے کیونکہ کنول ہندوستان کا قومی پھول بھی ہے۔ کانگریس کو ہر اس بات پر اعتراض ہے۔ کنول ہمارا قومی پھول ہے، یہ ہمارا فخر ہے۔ مسئلہ کیا ہے؟ ہمیں اس ڈیزائن کرنے والوں کو مبارکباد دینا چاہئے، "بی جے پی کے ترجمان موہن کرشنا نے کہا کہ 15 جون کوایڈی یوروپا نے شیوموگا ہوائی اڈے کی تعمیراتی جگہ کا دورہ کیا اور کہا کہ زیادہ تر یہ ایک سال میں مکمل ہوجائے گا۔ فی الحال رن وے کے 1.7 کلومیٹر کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے۔ اس منصوبے کی کل لاگت کا تخمینہ 384 کروڑ روپے لگایا گیا ہے اور ہوائی اڈہ ریاست کے سب سے بڑے منصوبوں میں سے ایک ہونے کی امید ہے۔
نیوز منٹ کے ان پٹ کے ساتھ
Share this post
