بنگلورو 24/ نومبر 2019(فکروخبر /ذرائع) شیواجی نگر اسمبلی حلقہ سے ایس ڈی پی آئی کے امیدوار مسٹر عبدالحان نے اپنی انتخابی مہم تیز کردی ہے۔ وہ گھر گھر پہنچ کر رائے دہندگان سے ملاقات کررہے ہیں، شیواجی نگر اسمبلی حلقہ کے عوام 30سالوں سے تبدیلی کے خواہش مند ہیں۔ بنیادی سہولیات اور قیادت سے محروم اس حلقہ میں ایک متبادل خادم اور نمائندہ ہونا چاہیے۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا، شیواجی نگر کے عوام اور ووٹرس سے گذارش کرتی ہے کہ اس ضمنی انتخابات پر نظر رکھتے ہوئے اپنی سیاسی طاقت کو اکٹھا کریں اور نوجوانوں اور عمائدین کی سیاسی صلاحیتوں کو استعمال کرکے سماج اور قوم کی رہبری کے لیے ایک پلیٹ فارم تیار کریں جو وقت کی ضرورت ہے۔ ملک میں اور ریاست میں جب بھی سماج میں اور ملت میں مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ ایس ڈی پی آئی نے مسائل کو حل کرنے کے لیے جمہوری طریقہ سے اپنا ایک رول نبھایا ہے اور لیڈرس کی تربیت کے ساتھ عوام کی خدمت کا جذبہ لے کر دن بدن ترقی کررہی ہے۔ ایس ڈی پی آئی امیدوار عبدالحنان کا نشان آٹو رکشہ اور سیریل نمبر 5کی تعام تشہیر کے لیے ایک زبردست مہم عورتوں، نوجوانوں اور دلتوں کے ساتھ چل رہی ہے جس میمں عوام کی رائے ایس ڈی پی آئی کے موافقت میں آرہی ہے۔
Share this post
