شیرور مٹھ کے سوامی کی موت کی تحقیقات میں کئی اہم باتیں آئیں سامنے

 

دو روز بعد پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ آنے کی توقع 

اڈپی 23؍ جولائی 2018(فکروخبرنیوز ) شیرور سوامی کی پراسرار موت کے بعد کی جارہی تحقیقات میں روزنئی باتیں سامنے آرہی ہیں۔ پولیس کے مطابق اب تک کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا ہے تاہم معاملہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس سوامی کا قریبی مانے جانے والے آٹو ڈرائیور کو تحقیقات کے لیے اس خاتون کے گھر لے گئی تھی جہاں وہ مقیم تھی جس نے بہت کم وقت میں سواجی کی قربت بنانے میں کامیابی حاصل کرلی تھی۔ یہ عورت سوامی کے لیے کھانا بھی تیار کرکے لایا کرتی تھی۔ پولیس ان لوگو ں کو بھی اپنے تحقیقات کا حصہ بنارہی ہے جو شیرور مٹھ میں اکثر آیا جایا کرتے تھے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے اینرجی ڈرنک کی ایک بوتل بھی مٹھ کے احاطہ سے برآمد کرلی ہے جس کے سلسلہ میں کہاجارہا ہے کہ اس میں زہر ملا کر سوامی کوپلایا گیاتھالیکن پولیس کی جانب سے اس سلسلہ میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ اس کے علاوہ سوامی جی کے لینڈ مافیا سے بھی تعلقات کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ اگلے دو روز میں پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ سامنے آنے کی توقع کی جارہی ہے لیکن پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ سامنے آنے کے بعد موت کی اصل وجوہات سامنے آسکتی ہے۔

Share this post

Loading...