شیرور: کم عمر لڑکا سڑک حادثہ میں جاں بحق

شیرور11؍ فروری2021(فکروخبرنیوز) کم عمر (اٹھارہ سے کم) لڑ کے لڑکے لڑکیوں کے موٹر سائیکل اور کار چلانے پر سخت قانون ابھی دو سال قبل ہی نافذ ہوا ہے جس کے مطابق لڑکے پر بھاری جرمانہ کے ساتھ ساتھ اس کے والدین پر بھی سخت کارروائی کرنے کی بات ہے لیکن اس کے باوجود کم عمر خصوصاً لڑکے بائک چلانے سے نہیں رک رہے ہیں۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ اگر کوئی اس طرف توجہ دلائے تو انہیں ایسا جواب دیا جاتا ہے جس کے بعد پھر کبھی وہ کم عمر لڑکوں کو ڈرائیونگ کرنے سے منع کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا۔ 
آج شیرور ٹول گیٹ کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک کم عمر لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اس کی بائک کا پہیہ پھسل گیا جس کے بعد اس کی بائک ڈوائیڈر سے ٹکراگئی اور موقع پر ہی اس نے دم توڑدیا۔

Share this post

Loading...