جس کے نتیجے میں رکشہ پر موجود رکشہ ڈرائیور بری طرح زخمی ہوگیا ۔ مہلو ک شخص کی شناخت جتیندرا گونڈا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جب کہ زخمی بائیک سوار ناگراج گونڈا اور رکشہ ڈرائیور محمد غوث کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ مہلوک شخص اورزخمی بائیک سوار ناگراج گونڈاشرور کے توتھ ہلی کے مقیم ہیں۔ رکشہ ڈرائیور محمد غوث شرور کا مقیم ہے ۔ایمبولنس ڈرائیور حادثے کی نوعیت اور لوگوں کوجمع ہوتا دیکھ موقع واردات سے فرار ہوگیا ہے ۔بیندور پولس تھانے میں کیس درج ہے۔شروع میں اطلاع ملی کے دوسرا بائیک سوار بھی ہلاک ہوگیا ہے جب کہ بیندور پولس تھانے میں اس سلسلہ میں تفتیش کرنے پر کوئی خبر کی تصدیق نہیں ہوئی ہے ۔
(تصاویر فوٹو گیلری میں ملاحظہ فرمائیں)
Share this post
