بیندور 29/ اکتوبر 2019(فکروخبر نیوز) بیندور تعلقہ کے شیرور میں ٹول وصول کرنے کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ ٹول پلازہ شاندار طریقہ سے ٹول وصولنے کے لیے تیار ہے۔ ایسے میں ہیداری ہوراٹا سمیتی کی جانب سے کل بروز بدھ 30اکتوبر کو ٹول چلو کے نام سے احتجاج کیے جانے کی بھی تیاریاں ہورہی ہیں۔
سمیتی کے صدر ستیش شیٹی نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ دس کلومیٹر کے اندر مقیم افراد سے ٹول وصول نہ کیا جائے اور جب تک سرویس سڑکوں کا کام پورا نہیں ہوتا ٹول وصول نہیں کیا جاسکتا اس کے باوجود کنداپو راور شیرو ر کے حدود کے درمیان ٹول پلازہ پوری تیار کیا جاچکا ہے۔ انہو ں نے مطالبہ کیا کہ ساستھان ٹول پلازہ کی طرح شیرور ٹول پلازہ کے دس کلومیٹر میں رہائش افراد کے لیے ٹول معاف کیا جائے۔
آر آئی بی کے کنٹراکٹر نے جلد ہی یہاں ٹول وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن یہاں کی عوام اس کے لیے بالکل تیار نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دس کلومیٹر کے اندر رہائش پذیر افرا دسے ٹول وصول نہ کیے جانے کے مطالبہ کو لے کر نہائی افسران اور ممبر پالیمنٹ کو بھی یادداشت پیش کی جاچکی ہے۔
حقیقت حال کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ ایم پی نے افسران سے جب تک سرویس روڈ کا کام مکمل نہیں ہوتا ہے اس وقت ٹول نہ وصولنے کے احکامات جاری کیے تھے لیکن افسران یہ کام کرنے کے بجائے ٹول پلازہ کی تیاریاں مکمل کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ساستھان ٹول پلازہ پر کئی مرتبہ مقامی لوگوں اور افسران کے مابین ٹول وصول کیے جانے کے خلاف سخت احتجاج ہوچکے ہیں۔ اب کی مرتبہ شیرور میں بھی یہ معاملہ طول پکڑتا نظر آرہا ہے۔
Share this post
