مانو میسورروڈ پر پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک
پتور:27ستمبر (فکروخبرنیوز ) مانو میسورروڈ پر پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے ، اطلاعات ک مطابق یہ حادثہ میسور روڈ کے آریاؤ سنپیا نامی دیہات میں پیش آیا، ، بے قابو بائیک اچانک درخت سے ٹکرانے کی وجہ سے اس پر سوار بائیک سوار ہلاک ہوگیا جس کی شناخت کیدمباڑی کا مقیم ابراہیم (48) کی حیثیت سے کی گئی ہے ، سخت زخمی حالت میں ان کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ، مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔معاملہ درجک کرلیا گیا ہے
Share this post
