شرور:تین دن سے لاپتہ کالج طالبہ کی لاش مشکوک حالت میں برآمد

کالج گئی تو واپس گھرنہیں لوٹی،پریشان گھر والوں نے چھان بین کے بعد پولس تھانے میں معاملہ درج کروادیا تھا، ساونت گڈے نامی علاقے کے مقامی لوگوں نے بیان دیا ہے کہ جس دن لڑکی لاپتہ ہوئی تھی اس کو اسی راستے کالج جاتے ہوئے دیکھا ہے ، آج صبح اسی علاقے کی ایک عورت اپنے کسی کام سے جنگل کی جانب آئی تو بدبو پاکر اسی کا پیچھا کرنے پر مذکورہ لاپتہ لڑکی کی لاش کو دیکھا اور پولس کو اطلاع کی۔ پولس نے موقع واردات پر پہنچ کر معائنہ کرنے کے بعد لاش بوسیدہ حالت کو دیکھنے کے بعد اس بات کاصرف خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ممکن ہے قتل سے پہلے ریپ کیا گیا ہو، جب کہ لڑکی کے اہلِ خانہ کے بیان کے مطابق اس کے گلے میں موجود سونے کا ہار اور کان کی بالیاں بھی موجود نہیں ہے۔ ممکن ہے لوٹ کے بعد لٹیرے قتل کرکے فرار ہوگئے ہوں، پوسٹ مارٹم کے بعد ہی طالبہ کے قتل کی حقیقت سامنے آسکتی ہے ، پولس تفتیش کررہی ہے ۔ اُڈپی ایس پی بور لنگیا اور بیندور کے ایم ایل اے گوپال پوجاری نے موقع واردات کا معائنہ کیا ۔

Share this post

Loading...